| |
|
|
| |
|
| |
|
| |
-
Mayor Karachi Barrister Murtaza Wahab has said that we have started to restore the splendor of the city, a jogging, walking and cycling track has been
-
Mayor Karachi Barrister Murtaza Wahab has said that there is no proposal to appoint an administrator in the municipal bodies of Karachi, the decision
-
Deputy Mayor Karachi Salman Abdullah Murad has said that the government is working on new projects to promote positive activities for the youth, a new
-
Mayor Karachi Barrister Murtaza Wahab has said that the minorities made great sacrifices along with Muslims in the establishment of Pakistan, the whit
-
Mayor Karachi Barrister Murtaza Wahab thanked People's Party Chairman Bilawal Bhutto Zardari, Sindh Chief Minister Syed Murad Ali Shah and Local G
|
|
|
|
|
|
|
| |
|
|
| |
|
|
|
|
|
|
|
|
|
، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کے ایم سی کو حکومت سندھ سے 269.646 ملین روپے OZTکی مد میں وصول ہوتے تھے
|
|
|
|
|
|
|
|
11-Aug-2023
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ریٹائرڈ ملازمین کے بقایات جات کی ادائیگی کے لیے حکومت سندھ کی طرف سے ایک اعشاریہ چار ارب روپے کی خصوصی گرانٹ اور آکٹرائے ضلع ٹیکس (OZT)شیئر میں بھی کراچی کے باقی اضلاع کی طرح 50فیصد اضافے کی منظوری دینے پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر بلدیات سید ناصر حسین شا ہ کا شکریہ ادا کیاہے، بلدیہ عظمیٰ کراچی نے تمام افسران و ملازمین کی تنخواہیں بشمول یکم جولائی سے تنخواہوں میں اضافہ شدہ رقم کی ادائیگی شروع کردی ہے، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کے ایم سی کو حکومت سندھ سے 269.646 ملین روپے OZTکی مد میں وصول ہوتے تھے، کے ایم سی کے آکٹرائے ضلع ٹیکس کی مد میں باقی اضلاع کی طرح 50 فیصد 134.823 ملین روپے کا اضافہ کردیا گیاہے جبکہ کے ایم سی کو پنشن کی مد میں 281.437 ملین روپے حکومت سندھ کی جانب سے موصول ہوتے تھے اور خصوصی گرانٹ کی مد میں 650 ملین روپے حکومت سندھ ادا کرتی تھی، انہوں نے کہا کہ آکٹرائے ضلع ٹیکس کی مد میں پچاس فیصد اضافے سے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے افسران و ملازمین کی تنخواہیں بروقت ادا ہوسکیں گی اور خصوصی گرانٹ کے ذریعہ ریٹائرڈ ملازمین کے بقایاجات کی ادائیگی میں کافی حد تک مدد ملے گی، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت بلدیہ عظمیٰ کراچی کے افسران و ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے کام کررہی ہے،کے ایم سی کے افسران و ملازمین کے دیگر مسائل بھی پیپلز پارٹی کی قیادت ہی حل کرے گی، کے ایم سی کے افسران و ملازمین کراچی کی بہتری اور ترقی کے لیے نیک نیتی کے ساتھ کام کریں ، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت پورے صوبے بشمول کراچی کی ترقی اور بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے اور بلدیاتی اداروں کے مسائل بھی حل کئے جارہے ہیں تاکہ یہ ادارے نچلی سطح پر شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرسکیں، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے افسران و ملازمین کی بروقت تنخواہوں کی ادائیگی اور ریٹائرڈ ملازمین کے بقایا جات کی ادائیگی ایک دیرینہ مسئلہ تھا، جسے سندھ حکومت حل کررہی ہے، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ریونیو ڈپارٹمنٹس بجٹ میں دیئے گئے اہداف کا حصول یقینی بنائیں تاکہ ادارے کے ریونیو میں اضافہ ہو اور مالی استحکام کے ذریعے شہر کی بہتر انداز میں خدمت کی جاسکے، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے کراچی کے انفراسٹرکچر کو ترقی دینے کے لیے متعدد منصوبوں پر کام کیا ہے جس کے ثمرات شہریوں کو حاصل ہونگے، اس کے ساتھ ہی بلدیاتی اداروں کو بھی فعال بنایا جارہا ہے اور انہیں درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں، بلدیاتی ادارے مستحکم اور فعال ہونگے تو شہروں کی حالت بھی بدلے گی اور شہریوں کے مسائل بھی حل ہونگے، جس کے لیے ہر سطح پر اقدامات جاری رہیں گے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
| |
|
|
| |
Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
/
Webmail 2
/
1339 Executive Dashboard
|
|