Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    SLGO 2013  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Tentative Seniority List  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    Karachi Nallahs  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ اطلاعات تک رسائی، تحقیقاتی رپورٹنگ اور حقائق کی تلاش پیشہ ور صحافیوں کی بنیادی ذمہ داری ہے-  
     
  10-Aug-2023  
     
   
     
  میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ اطلاعات تک رسائی، تحقیقاتی رپورٹنگ اور حقائق کی تلاش پیشہ ور صحافیوں کی بنیادی ذمہ داری ہے، محنت اور مسلسل جدوجہد کے ذریعہ ہی اس شعبے میں کامیابی کا حصول ممکن ہے لہٰذا بلدیاتی اداروں سے متعلق صحافی برداری اپنے شہر اور شہریوں کے وسیع تر مفاد کو ہمیشہ پیش نظر رکھیںاور جھوٹی اور جعلی خبروں کی حوصلہ شکنی کریں، یہ بات انہوں نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سٹی انسٹیٹیوٹ آف امیج مینجمنٹ کے زیر اہتمام ’’ بلدیاتی صحافیوں کا کردار اور ذمہ داریاں ‘‘ کے موضوع پر منعقدہ ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی،اس موقع پر میئر کراچی کے ترجمان برائے سیاسی امور کرم اللہ وقاصی، سینئر صحافی اور دانشور محمود شام، مظہر عباس، جامعہ کراچی شعبہ صحافت کی سربراہ ڈاکٹر عصمت آرائ، سابق سربراہ شعبہ صحافت جامعہ اردو پروفیسر ڈاکٹر توصیف احمد خان، آئی بی ایم کے ایا ز صدیقی، شہزاد چغتائی، عمران علی شاہ اور ڈائریکٹر سم محمد شاہد اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے، میئر کراچی نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کی بہتر اور فعال کارکردگی میں بلدیاتی رپورٹنگ کا انتہائی اہم کردار ہے، بلدیاتی ادارے نچلی سطح پر شہریوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرتے ہیں، ان کی موثر رہنمائی اور مسائل کی نشاندہی ترقیاتی کاموں کی تکمیل میں معاون ثابت ہوتی ہے، شہری معاملات میں بہتری کے لیے مثبت سوچ اور خلوص نیت بنیادی شرط ہے، لوکل باڈیز کی رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں سے ہمیں بہت سی مثبت معلومات ملتی ہیں جس سے ہمیں رہنمائی حاصل ہوتی ہے، بلدیاتی رپورٹر ز کی تربیت کے ساتھ ساتھ منتخب یوسی چیئرمینز اور وائس چیئرمینز کی بھی تربیتی ورکشاپ ہو تو اس سے نہ صرف ان کی کارکردگی بہتر ہوگی بلکہ شہری مسائل حل کرنے اور سمجھنے میں بھی مدد ملے گی، ورکشاپ کا اہتمام لوکل باڈیز رپورٹرز ایسوسی ایشن کے اشتراک سے کیا گیا تھا جس میں جامعہ کراچی کے شعبہ صحافت کی طالبات سمیت پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا سے متعلق 35 سے زائد بلدیاتی رپورٹرز نے شرکت کی، میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے بلدیاتی رپورٹرز کے لیے تربیتی ورکشاپ کے انعقاد کو خوش آئند اور حوصلہ افزاء قرار دیا اور کہا کہ اس سے انہیں اپنے پیشہ ورانہ امور کی احسن طریقے سے ادائیگی میں مدد ملے گی، انہوں نے کہا کہ بلدیات ایک وسیع شعبہ ہے جس کے تحت درجنوں بلدیاتی ادارے کام کرتے ہیں، بنیادی شہری مسائل کے حل اور مستقبل کے لیے جامع منصوبہ بندی ان اداروں کی ذمہ داریوں میں شامل ہے، صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور کراچی کی ترقی میں صحافیوں نے انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے امید ہے آئندہ بھی وہ اپنے اس کردار کو جاری رکھیں گے اور شہر کی ترقی میں بلدیاتی اداروں کا ہاتھ بٹائیں گے، انہوں نے کہا کہ سینئر اور تجربہ کار صحافیوں کے ذریعے منعقد کی جانے والی اس ورکشاپ کے مفید نتائج سامنے آئیں گے اور خصوصاً نوجوان صحافیوں کو اس سے بہت مدد ملے گی، تقریب سے محمود شام، مظہر عباس، ڈاکٹر توصیف احمد خان، سہیل رب، عنیب احمد ، عرفان علی، مختار زماں اور دیگر بھی خطاب کیا، تقریب کے اختتام پر ورکشاپ کے شرکاء کو تربیتی سرٹیفکیٹس اور اساتذہ کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard