Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    SLGO 2013  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Tentative Seniority List  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    Karachi Nallahs  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے دور میں سندھ کو نظر انداز کیا گیا  
     
  10-Aug-2023  
     
   
     
  میئر کراچی سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے دور میں سندھ کو نظر انداز کیا گیا بلاول بھٹو اور سندھ حکومت نے عوام کا ساتھ نہیں چھوڑا کووڈ میں پیپلز پارٹی عوام میں موجود رہی کووڈ میں تباہ کاریوں سے ملک محفوظ رہا، عوامی خدمت کا یہ سفر جاری رہیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو سندھ اسمبلی میڈیا کارنر پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا بیرسٹر مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ پانچ سال پیپلز پارٹی اقتدار میں رہی بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کی پالیسیز پر چل کر حکومت پوری کی یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ پیپلز پارٹی نے تمام چیلنجز کا سامنا بہادری سے کیا پیپلز پارٹی نے اپنی کاوشوں سے عوام کی بھرپور خدمت کی، چار سال پی ٹی آئی اقتدار میں رہی، پی ٹی آئی کے دور میں سندھ کو نظر انداز کیا گیا دو بار سندھ کو سیلابی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا لوگوں کو املاک کا نقصان ہوا بلاول بھٹو اور سندھ حکومت نے عوام کا ساتھ نہیں چھوڑا کووڈ میں پیپلز پارٹی عوام میں موجود رہی کووڈ میں تباہ کاریوں سے ملک محفوظ رہا، سندھ حکومت نے سیلابی صورتحال میں بھی گندم کی کاشت کی کل پارٹی کے چیئرمین گوٹھکی میں موجود تھے مشکل حالات کے باوجود پیپلز پارٹی عوام کی خدمت میں مصروف ہیوفاق کے سامنے سندھ کا مقدمہ رکھا انہوں نے کہا کہ سندھ کے تینوں اسپتالوں کو واپس حاصل کیا سندھ کی عوام کو بلاول بھٹو کی حکمت عملی کا شکرگزار ہونا چاہیے ہم نے وفاق میں منوایا کہ ہم نے اسپتالوں کو بہتر چلایا ہے وفاق نے تینوں اسپتالوں کا کنٹرول اگلے پچیس سال کے لیے سندھ حکومت کے حوالے کیا انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ادیب رضوی کے ساتھ ایس آئی یو ٹی سکھر میں شروع کیا اس سال حکومت سندھ چودہ ارب روپے ایس آئی یو ٹی کو دیگی پیپلز پارٹی نے پچھلے سال این آئی سی وی ڈی میں جنوری سے دسمبر تک ساڑھے بائیس لاکھ افراد کا مفت علاج کیا کراچی ہو حیدرآباد ہو یا لاڑکانہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے پیپلز بس سروس کا آغاز کیاتھر کے کوئلے سے سستی بجلی دی جا رہی ہے پیپلز پارٹی نے تاریخی منصوبوں پر کام کیا، خدمت کا سفر دو ہزار آٹھ میں جو شروع کیا دو ہزار تیرہ میں اس سے زیادہ سیٹیں ملی اللہ تعالی کی ذات سے پر امید ہیں آئندہ بھی بھاری اکثریت سے جیت کر آئیں گے خدمت کا سفر بلاول بھٹو کی سربراہی میں جاری رہیگا بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت لوگوں کو روزگار قانون کے مطابق دینا چاہ رہی تھی روزگار دینے کا وعدہ وفا ہونے جا رہا تھا اس وعدے میں ایم کیو ایم نے خلل ڈالا۔ غریب عوام کو ملازمتوں سے محروم کیا گیا جسکا خمیازہ یہ لوگ آئندہ انتخابات میں بھگتیں گے۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard