| |
|
|
| |
|
| |
|
| |
-
Mayor Karachi Barrister Murtaza Wahab has said that we have started to restore the splendor of the city, a jogging, walking and cycling track has been
-
Mayor Karachi Barrister Murtaza Wahab has said that there is no proposal to appoint an administrator in the municipal bodies of Karachi, the decision
-
Deputy Mayor Karachi Salman Abdullah Murad has said that the government is working on new projects to promote positive activities for the youth, a new
-
Mayor Karachi Barrister Murtaza Wahab has said that the minorities made great sacrifices along with Muslims in the establishment of Pakistan, the whit
-
Mayor Karachi Barrister Murtaza Wahab thanked People's Party Chairman Bilawal Bhutto Zardari, Sindh Chief Minister Syed Murad Ali Shah and Local G
|
|
|
|
|
|
|
| |
|
|
| |
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا ہے کہ شہر میں صفائی ستھرائی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو مشترکہ لائحہ عمل کے ذریعے باہمی رابطوں کو مضبوط بناتے ہوئے کام کرنا چاہئے-
|
|
|
|
|
|
|
|
09-Aug-2023
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا ہے کہ شہر میں صفائی ستھرائی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو مشترکہ لائحہ عمل کے ذریعے باہمی رابطوں کو مضبوط بناتے ہوئے کام کرنا چاہئے تاکہ صفائی کے کاموں میں بہتری آسکے، سندھ سالڈ مینجمنٹ بورڈ اس ضمن میں گھر گھر سے کچرا اٹھانے کے عمل کو یقینی بنائے اور اس حوالے سے لائحہ عمل بنا کر ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرے، کام نہ کرنے والے متعلقہ ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے ، یہ بات انہوں نے بدھ کے روز اپنے دفتر میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، اجلاس میں سٹی کونسل میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر نجمی عالم، ٹائون میونسپل کارپوریشن کورنگی کے چیئرمین نعیم شیخ، پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کے صدر جاوید شیخ، یوسی چیئرمینز مرتضیٰ میمن، حبیب، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے سینئر آپریشنل مینیجر شیراز الحق اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبد اللہ مراد نے کہا کہ کچرا اٹھانے کے عمل میں جو مشکلات پیش آرہی ہیں اس سے انہیں آگاہ کیا جائے تاکہ انہیں حل کیا جاسکے اور صفائی کے عمل کو بہتر سے بہتر بنایا جاسکے، انہوں نے کہا کہ گرے ریور روڈ کورنگی پر موجود کچرے کو فوری طور پر صاف کیا جائے تاکہ وہاں پارک تعمیر کرنے کے منصوبے پر کام شروع کیا جاسکے، انہو ںنے کہا کہ کئی علاقوں میں یہ شکایات عام ہیں کہ وہاں کچرا اٹھانے کے لیے مشینری موجود نہیں ہوتی، اداروں اور افراد کے درمیان مضبوط رابطوں کے باعث ہی ہم مسائل حل کرسکتے ہیں، انہوں نے ہدایت کی کہ جن علاقوں میں کچرا اٹھانے کے لیے مشینری موجو د نہیں ہے وہاں مشینو ں کو فوری پہنچایا جائے، اجلاس میں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے افسران نے بتایا کہ ضلع کورنگی کی دو یونین کونسلوں کو چار مشینریاں اور افرادی قوت صفائی مہم کے لیے فوری دی جارہی ہیں جبکہ گرے ریور روڈ کورنگی سے کچرا اٹھا نے کا عمل بھی شروع کیا جارہا ہے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
| |
|
|
| |
Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
/
Webmail 2
/
1339 Executive Dashboard
|
|