Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    SLGO 2013  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Tentative Seniority List  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    Karachi Nallahs  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ماڑی پور ٹرک اسٹینڈ کو 1996 میں بنائے گئے ماسٹر پلان کے مطابق بنایا جانا چاہئے-  
     
  08-Aug-2023  
     
   
     
  میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ماڑی پور ٹرک اسٹینڈ کو 1996 میں بنائے گئے ماسٹر پلان کے مطابق بنایا جانا چاہئے، ٹرک اسٹینڈ سے تمام تجاوزات کا فوری خاتمہ ہوگا، نالے پر بنائی گئی دکانیں اگر غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئیں ہیں تو انہیں منہدم کردیا جائے گا، ٹرک اسٹینڈ سے پارکنگ فیس اور ایم یو سی ٹی کی مد میں جو رقوم ملیں گی اس کا 60 فیصد ٹرک اسٹینڈ کی بہتری، سڑکوں کی تعمیر، پانی و سیوریج کے کاموں پر صرف کیا جائے گا، گراؤنڈ رینٹ، ایم یو سی ٹی اور پارکنگ فیس سے متعلق معاملات طے کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، یہ بات انہوں نے منگل کے روز ماڑی پور ٹرک اسٹینڈ کے دورے کے موقع پر کہی، اس موقع پر ضلع جنوبی میں پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل کرم اللہ وقاصی، چیئرمین کیماڑی ٹاؤن ہمایوں خان، یوسی چیئرمین غلام حسین، کراچی گڈز کیریئر ایسوسی ایشن کے صدر نور خان نیازی، کے ایم سی کے متعلقہ محکموں کے سربراہان اور سندھ ٹرک اونرز ایسوسی ایشینز کے ممبران اور ٹرک اونرز بھی بڑی تعداد میں موجود تھے، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو بتایا گیا کہ ماڑی پور ٹرک اسٹینڈ میں 441 جعلی لیزیں جاری کی گئیں، جن میں سے 17 لیزوں کو ہائی کورٹ نے ایک کیس کے نتیجے میں منسوخ کردیا، انہوں نے کہا کہ یہ جگہ ٹرک اسٹینڈ کے لیے ناکافی ہے لہٰذا نئے ٹرک اسٹینڈ کے لیے ایک ہزار ایکڑ جگہ دی جائے تاکہ آئندہ 50 سال تک کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے، میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے سینئر ڈائریکٹر انسداد تجاوزات کو ہدایت کی کہ ٹرک اسٹینڈ پر قائم ہر قسم کی تجاوزات کو فوری ختم کیا جائے، انہوں نے کہا کہ ٹرک اسٹینڈ کے علاوہ ہاکس بے، گلبائی اور پورے ماڑی پور روڈ پر جو پارکنگ ہورہی ہے اسے ختم کیا جانا چاہئے، میئر کراچی نے ڈائریکٹر لینڈ کو ہدایت کی کہ فوری طور پر ٹرک اسٹینڈ پر سالانہ چار ہزار دوسو روپے لینڈ رینٹ کی ریکوری کے لیے کاؤنٹر بنایا جائے، میئر کراچی نے اس موقع پر ایک کمیٹی کی تشکیل کا بھی اعلان کیا جس میں چیئرمین کیماڑی ٹاؤن ہمایوں خان متعلقہ یوسی چیئرمین، ایڈیشنل ڈائریکٹر فنانس وصی عثمانی اور کراچی گڈز کیریئر ایسوسی ایشن کے ایک نمائندے کو بھی شامل کیا گیا ہے، یہ کمیٹی ٹرک اسٹینڈ پر گراؤنڈ رینٹ، ایم یو سی ٹی اور پارکنگ فیس سے متعلق معاملات کو باہمی رضا مندی سے طے کرے گی، میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے اس موقع پر سندھ گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن اور ٹرک اسٹینڈ کے دیگر حصوں کا بھی دورہ کیا اور کہا کہ ٹرک اسٹینڈ پر چوک گٹر لائنوں کی وینچنگ کی جائے گی اور صفائی ستھرائی کا انتظام کیا جائے گا تاکہ اسے بہتر بنایا جاسکے، انہوں نے کہا کہ ٹرک اونرز کو جو مسائل درپیش ہیں انہیں حل کیا جائے گا، تجاوزات، غیر قانونی لیز، برساتی نالے اور پانی کی فراہمی کے مسائل حل کریں گے، ماڑی پور روڈ تعمیر کردیا گیا ہے، اس کی حفاظت کا ذمہ ٹرک اونرز کو اٹھانا چاہئے،کراچی سے پورے ملک کو سامان کی ترسیل انہی ٹرکوں کے ذریعے ہوتی ہے، ٹرکوں کے ذریعے اربوں روپے مالیت کے سامان کی پورے ملک کو ترسیل ہوتی ہے اس لئے ٹرک اونرز کے مسائل کو حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard