Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    SLGO 2013  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Tentative Seniority List  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    Karachi Nallahs  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ساڑھے آٹھ کروڑ روپے کی لاگت سے شادمان نالے کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے  
     
  08-Aug-2023  
     
   
     
  میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ساڑھے آٹھ کروڑ روپے کی لاگت سے شادمان نالے کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے، جس کی تکمیل کے بعد شادمان کے علاقے میں بارشوں کے دوران نکاسی آب کا مسئلہ حل ہوجائے گا، برساتی نالوں اور ملحقہ سڑکوں کو شہریوں کے لیے محفوظ بنارہے ہیں، کراچی میگا پروجیکٹ کے تحت مختلف علاقوں میں جاری سڑکوں اور برساتی نالوں کے ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا، یہ بات انہوں نے ضلع وسطی میں شادمان نالے کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر ضلع وسطی میں پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل دل محمد، پروجیکٹ ڈائریکٹر میگا پروجیکٹس اور دیگر افسران بھی موجود تھے، میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ شادمان نالہ وہی جگہ ہے جہاں گزشتہ سال ایک حادثے میں فیملی نالے میں جا گری تھی، اس المناک واقعہ کا فوری ٹوٹس لیتے ہوئے شادمان نالے کی تعمیر کاکام شروع کرنے کی فوری ہدایت کی تھی، ماضی میں بارشوں کے دوران نکاسی آب کا معقول انتظام نہ ہونے کی وجہ سے شادمان کی آبادی میں پانی بھر جاتا تھا اور اس کی وجہ شادمان نالے سے پانی کے اخراج کا انتظام نہ ہونا تھا لہٰذا اب ایسا انتظام کیا گیا ہے کہ اس نالے کا پانی آگے جا کر قلندریہ چوک والے نالے سے مل جائے گا اور بارشوں کے دوران اطراف کی آبادیاں محفوظ رہیں گی، انہوں نے کہا کہ شادمان نالے کی کل لمبائی 1500 فٹ اور چوڑائی 10 فٹ ہے، جبکہ نالے کی گہرائی نو سے دس فٹ رکھی گئی ہے تاکہ نالے میں پانی کا بہاؤ بہتر انداز میں جاری رہے، انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اس لئے دن رات کام ہورہا ہے اور جلد ہی اسے مکمل کرلیا جائے گا، آئندہ مون سون میں شادمان اور ملحقہ علاقوں میں رہنے والے یہاں ایک واضح تبدیلی محسوس کریں گے، میئر کراچی نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کو مقدم رکھتے ہوئے ان کاموں کو ترجیح دی گئی ہے جن کی شہر میں فوری ضرورت تھی، ضلع وسطی میں نالوں کی تعمیر کے ساتھ سڑکوں کی استر کاری کاکام بھی کیا جارہا ہے، انہو ں نے افسران سے کہا کہ شہریوں کی سہولت کے لئے تمام کاموں کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے اور ترقیاتی کاموں کے دوران ایسی حکمت عملی اختیار کی جائے کہ اطراف میں ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو، انہوں نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کے لئے شروع کئے جانے والے کاموں کی مسلسل نگرانی کا عمل یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ شہر میں ہونے والے ترقیاتی کام پائیدار ثابت ہوں اور شہری طویل عرصے تک ان سے مستفید ہوسکیں  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard