| |
|
|
| |
|
| |
|
| |
-
Mayor Karachi Barrister Murtaza Wahab has said that we have started to restore the splendor of the city, a jogging, walking and cycling track has been
-
Mayor Karachi Barrister Murtaza Wahab has said that there is no proposal to appoint an administrator in the municipal bodies of Karachi, the decision
-
Deputy Mayor Karachi Salman Abdullah Murad has said that the government is working on new projects to promote positive activities for the youth, a new
-
Mayor Karachi Barrister Murtaza Wahab has said that the minorities made great sacrifices along with Muslims in the establishment of Pakistan, the whit
-
Mayor Karachi Barrister Murtaza Wahab thanked People's Party Chairman Bilawal Bhutto Zardari, Sindh Chief Minister Syed Murad Ali Shah and Local G
|
|
|
|
|
|
|
| |
|
|
| |
|
|
|
|
|
|
|
|
|
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ناردرن بائی پاس پر ہونے والا ٹریفک حادثہ بہت بڑا سانحہ ہے، اس حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے دکھ میں برابرکے شریک ہیں-
|
|
|
|
|
|
|
|
07-Aug-2023
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ناردرن بائی پاس پر ہونے والا ٹریفک حادثہ بہت بڑا سانحہ ہے، اس حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے دکھ میں برابرکے شریک ہیں جاں بحق افراد کی مغفرت کے لیے دعا گو ہیں ، زخمیوں کی صحت یابی کے لیے ہر ممکن بہتر طبی امداد فراہم کی جارہی ہیں، یہ بات انہوں نے ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کے ہمراہ پیر کے روزعباسی شہید اسپتال میں ناردرن بائی پاس پر ہونے والے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کی عیادت کرتے ہوئے کہی، میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب حادثے کی اطلاع ملتے ہی عباسی شہید اسپتال پہنچ گئے، حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ملاقات کی اور انہیں اس حادثے پر صبر کی تلقین کی اور کہا کہ میرے یہاں آنے کا مقصد المناک حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے غم میں شریک ہونا ہے، انہوں نے عباسی شہید اسپتال کے ٹراما سینٹر میں موجود ڈاکٹروں سے زخمیوں کے علاج معالجے کے بار ے میں معلومات حاصل کیں اور اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی کہ ادویات ، آپریشن اور دیگر طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہ رکھی جائے اورپوری کوشش کی جائے کہ یہ لوگ جلد از جلد صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو جائیں، عباسی شہید اسپتال میں اس حادثے میں زخمی ہونے والے 30 افراد کو لایا گیا جس میں چار افراد اسپتال پہنچنے سے قبل ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ باقی 28 دیگر زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئیں، زخمیوں کے لواحقین نے میئر کراچی سے ملاقات کی اس المناک حادثے پر اپنے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کا کوئی نعم البدل نہیں ہے میں سمجھ سکتا ہوں کہ جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھویا ہے وہ اس وقت کس صدمے سے دوچار ہیں، اللہ تعالیٰ صبر عطا فرمائے اور جو افراد اس حادثے میں جاں بحق ہوئے ہیں ان کی مغفرت فرمائے، میئر کراچی نے اسپتال کے میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر نسیم الدین اور ڈائریکٹر ایڈمن ڈاکٹر نادر سے تفصیلات معلوم کیں اور مریضوں کے لیے بہتر انتظامات کرنے کی ہدایات کیں۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
| |
|
|
| |
Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
/
Webmail 2
/
1339 Executive Dashboard
|
|