| |
|
|
| |
|
| |
|
| |
-
Mayor Karachi Barrister Murtaza Wahab has said that we have started to restore the splendor of the city, a jogging, walking and cycling track has been
-
Mayor Karachi Barrister Murtaza Wahab has said that there is no proposal to appoint an administrator in the municipal bodies of Karachi, the decision
-
Deputy Mayor Karachi Salman Abdullah Murad has said that the government is working on new projects to promote positive activities for the youth, a new
-
Mayor Karachi Barrister Murtaza Wahab has said that the minorities made great sacrifices along with Muslims in the establishment of Pakistan, the whit
-
Mayor Karachi Barrister Murtaza Wahab thanked People's Party Chairman Bilawal Bhutto Zardari, Sindh Chief Minister Syed Murad Ali Shah and Local G
|
|
|
|
|
|
|
| |
|
|
| |
|
|
|
|
|
|
|
|
|
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کو قومی ادارہ برائے امراض قلب کی طرز پر بہتر کیا جائے گا-
|
|
|
|
|
|
|
|
07-Aug-2023
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کو قومی ادارہ برائے امراض قلب کی طرز پر بہتر کیا جائے گا، KIHDکراچی کے شہریوں خصوصاضلع وسطی کے مکینوں کو امراض قلب کے علاج کے لیے طبی اور تشخیصی سہولیات فراہم کررہا ہے، اس ادارے کی بہتری اور ترقی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، مستقبل میں یہاں امراض قلب سے متاثرہ مریضوں کو مزید بہتر اور جدید سہولیات میسر آئیں گی، جس سے اس علاقے کے عوام کا ایک اور دیرینہ مسئلہ حل ہوجائے گا، یہ بات انہوں نے پیر کے روز کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کی گورننگ باڈی کے تعارفی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سٹی کونسل کراچی دل محمد، ایگزیکٹو ڈائریکٹر کراچی انسٹیٹیو آف ہارٹ ڈیزیز اور گورننگ باڈی کے ممبران بھی موجود تھے، میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میں قائم کیا گیا چیسٹ پین یونٹ قومی ادارہ برائے امراض قلب سے منسلک ہے جس سے مریض کو ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد مزید علاج کے لیے قومی ادارہ برائے امراض قلب منتقل کیا جاسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ دل کی بیماریاں جان لیوا ثابت ہوتی ہیں اور دل کا دورہ پڑنے پر وقت کی انتہائی اہمیت ہوتی ہے، لہٰذا بر وقت فوری طبی امداد کے لیے اسپتال کا رہائش گاہ سے قریب ہونا ضروری ہے، تاکہ قیمتی وقت بچایا جاسکے اور مریض کو جلد از جلد طبی امداد میسر آئے، انہوں نے ڈاکٹرز اور سرجنز پر زور دیا کہ دل کی بیماریوں کے علاج کے لیے دنیا بھر میں ہونے والی جدید ترین تحقیق سے استفادہ جاری رکھیں اور اس حوالے سے بین الاقوامی فورمز کو آن لائن استعمال کریں، ہم سب کی یہ خواہش ہے کہ امراض قلب کے علاج کا یہ ادارہ ترقی کرے اور ضلع وسطی اور ملحقہ اضلاع کے مکینوں کے لیے یہ ایک نعمت ثابت ہو، میئر کراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے اس موقع پر کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میں زیر تعمیر نرسنگ انسٹیٹیوٹ کا بھی دورہ کیا او راس خواہش کا اظہار کیا کہ عباسی شہید ہسپتال اور امراض قلب کے ادارے میں قائم دونوں نرسنگ انسٹیٹیوٹس کو جلد از جلد فعال اور بہتر کیا جائے اور دونوں انسٹیٹیوٹس میں ڈگری پروگرام بلا تاخیر شروع کئے جائیں، انہوں نے کہا کہ نرسنگ انسٹیٹیوٹ کے فعال ہونے سے کراچی کے نوجوانوں کو تربیت اور روزگار کے مواقع میسر آئیں گے اور تربیت یافتہ نرسیں ہمارے ہسپتالوں کو میسر آئیں گی جو بہتر طور پر علاج میں معاون ہوں گی،انہوں نے کہا کہ عباسی شہید ہسپتال میں واقع نرسنگ انسٹیٹیوٹ پاکستان نرسنگ کونسل سے الحاق شدہ ہے،نرسنگ انسٹیٹیوٹ کی جو ضروریات ہیں وہ پوری کی جائیں گی۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
| |
|
|
| |
Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
/
Webmail 2
/
1339 Executive Dashboard
|
|