Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    SLGO 2013  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Tentative Seniority List  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    Karachi Nallahs  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے 17 کڑوڑ روپے کی لاگت سے تیار کردہ گزری فٹ بال اسٹیڈیم کا افتتاح کردیا-  
     
  06-Aug-2023  
     
   
     
  میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے 17 کڑوڑ روپے کی لاگت سے تیار کردہ گزری فٹ بال اسٹیڈیم کا افتتاح کردیا، اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، یوسی چیئرمین اور پیپلز پارٹی ساؤتھ کے جنرل سیکٹری کرم اللہ وقاصی، پیپلز پارٹی ضلع جنوبی کے صدر خلیل حوت، کراچی نیبر ہڈ انپرومنٹ پروجیکٹ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر نذیر میمن اور دیگر مقامی رہنما اور افسران بھی موجود تھے، میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے تختی کی نقاب کشائی کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگلے ایک ماہ میں کراچی کے شہریوں کو نیبر ہڈ اسکیم کے تحت 23 پروجیکٹس مکمل کرکے دیں گے، سالانہ ترقیاتی پروگرام اور کے ایم سی کے فنڈز سے جاری ترقیاتی منصوبے اس کے علاوہ ہیں، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ضابطے کے مطابق اپنی مدت مکمل کررہی ہے لیکن پاکستان پیپلز پارٹی یہاں ہے اور یہیں رہے گی، انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخاب کے نتیجے میں چہرے تبدیل ہوئے ہیں لیکن نظام وہی ہے، لیکن اب ماضی کی طرح اختیارات کا رونا نہیں رویا جارہا، کام کرکے دکھایا ہے اور کام کرکے دکھائیں گے، انہوں نے کہا کہ باغ ابن قاسم میں شہریوں کے لیے واکنگ ٹریک اور سائیکل ٹریک بنایا جارہا ہے، ہفتے میں دو دن خواتین کے لیے مختص ہونگے جہاں وہ آزادی کے ساتھ چہل قدمی اور سائیکلنگ کرسکیں گی، انہو ں نے کہا کہ پی این ٹی کالونی میں قلندری گراؤنڈ کا کام بھی اسی ماہ مکمل کرلیں گے، میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ آج وزیر اعلیٰ سندھ نے سیف سٹی پروجیکٹ کا افتتاح کردیا ہے جبکہ 25 ارب روپے کی لاگت سے این ای ڈی یونیورسٹی کے توسط سے آئی ٹی پارک بنایا جارہا ہے، جس سے ہزاروں نوجوانوں کو روزگار ملے گا، انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے ہم نے لیاری کے قدیم ککری گراؤنڈ کو جدید پیپلز اسپورٹس کمپلیکس میں تبدیل کرکے دکھایا ہے، 14 اگست سے اس کمپلیکس میں ایک بڑا فٹبال ٹورنامنٹ منعقد ہونے جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ کراچی فٹ بال سے محبت کرنے والوں کا شہر ہے اور لیاری اس کا گڑھ ہے، انہوں نے کہا کہ ہم پر جو تنقید کی جاتی ہے ہم اس کاجواب کام کرکے دیں گے، انہوں نے کہا کہ گزری کی عوام سے میں درخواست کرتا ہوں کہ اس گراؤنڈ کو اپنا سمجھیں اور اس کی حفاظت کریں، انہو ں نے کہا کہ عوام اگر خود میدان میں ہو تو کسی ادارے کی ضرورت باقی نہیں رہتی، ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ جماعت اسلامی میئر شپ کے حوالے سے شور کرتی رہے گی کراچی والے احتجاج میں نہیں بلکہ کراچی کی ترقی میں دلچسپی رکھتے ہیں، ہم اسی طرح کام کے سلسلے کو جاری رکھیں گے، انہوں نے کہا کہ کے ایم سی کے 46 پبلک پارکس ہیں جنہیں درست حالت میں رکھا گیا ہے اسی طرح ضلع وسطی میں 100 پارکس بحالی پروجیکٹ کے تحت ہم نے 74 پارکس کی تزئین و آرائش کرکے انھیں شہر یوں کے لیے کھولا ہے، ضلع جنوبی میں 35 پارکوں کی تزئین و آرائش کی گئی ہے، انہو ں نے کہا کہ کراچی نیبر ہڈ انپرومنٹ پروجیکٹ کے تحت کراچی کے ضلع جنوبی، ملیر اور کورنگی میں متعدد بڑے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جارہے ہیں، میئر کراچی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کے ایم سی کا محکمہ فائر بریگیڈ بہتر طور پر کام کرتا ہے اور میں فائر فائیڑرز کی بہادری کو سلام پیش کرتا ہوں، فائرٹینڈرز اور دیگر مشینری کی مرمت اور درست حالت میں رکھنے کے لیے میں نے مینٹی ننس کانٹریکٹ دستخط کردیئے ہیں اور امید ہے کہ اب فائر ٹینڈرز اور اسنارکلز کو جلد درست کرلیا جائے گا، گزری فٹ بال گراؤنڈ اور اس کے اطراف کی گلیوں کو 17 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے، فٹ بال گراؤنڈ کے ساتھ ساتھ جاگنگ ٹریک بھی تعمیر کیا گیا ہے، فٹ بال اسٹیڈیم کے اطراف باؤنڈری وال، اسٹیل گیٹس بھی بنائے گئے ہیں جبکہ فلڈ لائٹس بھی تنصیب کی گئی ہیں، فٹ بال اسٹیڈیم میں بین الاقوامی معیار کا آسٹروٹرف بچھایا گیا ہے، اس فٹ بال اسٹیڈیم میں بیک وقت تین ہزار شائقین کے بیٹھنے کی بھی گنجائش ہے۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard