| |
|
|
| |
|
| |
|
| |
-
Mayor Karachi Barrister Murtaza Wahab has said that we have started to restore the splendor of the city, a jogging, walking and cycling track has been
-
Mayor Karachi Barrister Murtaza Wahab has said that there is no proposal to appoint an administrator in the municipal bodies of Karachi, the decision
-
Deputy Mayor Karachi Salman Abdullah Murad has said that the government is working on new projects to promote positive activities for the youth, a new
-
Mayor Karachi Barrister Murtaza Wahab has said that the minorities made great sacrifices along with Muslims in the establishment of Pakistan, the whit
-
Mayor Karachi Barrister Murtaza Wahab thanked People's Party Chairman Bilawal Bhutto Zardari, Sindh Chief Minister Syed Murad Ali Shah and Local G
|
|
|
|
|
|
|
| |
|
|
| |
|
|
|
|
|
|
|
|
|
وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کراچی میں اربوں روپے کے منصوبے شروع کررہی ہے-
|
|
|
|
|
|
|
|
05-Aug-2023
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کراچی میں اربوں روپے کے منصوبے شروع کررہی ہے، پیپلز پارٹی کا وژن صاف ستھرا کراچی ہے ۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ شہر میں مزید تفریق کی سیاست نہ ہو ، خدمت کی سیاست ہونی چاہیے، جماعت اسلامی کی طرف محبت کا ہاتھ بڑھاتا ہوں، آزادی کا مہینہ ہے ، اس مہینے کی معرفت یہ فیصلہ کریں کہ ہم دھڑوں میں نہیں بٹیں گے اور سب مل کر شہر کی ترقی کے لیے کام کریں گے، عباسی شہید ہسپتال کی OPDاور ایمرجنسی کو ہنگامی بنیادوں پر بنا رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ضلع وسطی کی عوام کو سہولت میسر آئے،ان خیالات کا اظہار وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ اور میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے زیر اہتمام پرائمری اینڈ سیکنڈری سالڈ ویسٹ کلیکشن سسٹم نیو کراچی زون ضلع وسطی میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری بلدیات سید نجم شاہ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر امتیاز شاہ، آرٹس کونسل آف پاکستان کے صدر محمد احمد شاہ ،ضلع وسطی پیپلز پارٹی کے صدر مسرور احسن ، جنرل سیکریٹری دل محمد ، میئر کراچی کے ترجمان برائے سیاسی امور اور چیف وہپ کرم اللہ وقاصی نیو کراچی ٹائون کے چیئرمین محمد یوسف اور دیگر رہنما و افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ، وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ شہر میں صفائی کے حوالے سے تبدیلی نظر آرہی ہے،اب کراچی صاف ہوگا، نیو کراچی کا سیکٹر باقی تھا اب آج سے یہاں بھی صفائی کے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے،کراچی کی سڑکوں کو ماضی میں دھویا جاتا تھا اب ان سڑکوں کو جدید مشینری کے ذریعے صاف کیا جا رہا ہے، میڈیا سے میں درخواست کروں گا کہ وہ اس کی بھی کوریج عوام کو دکھائیں،انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی کی بہتری کے لیے پیپلز پارٹی کی قیادت کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر عاصم حسین نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے اور لیڈر شپ سے درخواست کر کے ضلع وسطی کے لیے فنڈ جاری کرائے، حافظ نعیم الرحمن ہمارے لیے محترم ہیں،پیپلز پارٹی نے رواں سال کے بجٹ میں کراچی کے لیے بڑے بڑے تعمیراتی منصوبے رکھے ہیں، پیپلز پارٹی کراچی کو آگے لے کر جائے گی، ایک سوال کے جواب میں وزیر بلدیات نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جو عدالت نے سزا سنائی ہے وہ تاخیر سے ہوئی ہے ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نگراں سیٹ اپ مشاورت سے آئے گا اور کوئی بھی وزیراعظم بنے ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں، انہوں نے کہا کہ کراچی میں بلدیات کی سطح پر ہمیں سب سے زیادہ مینڈیٹ ملا ہے ،کوئی پہاڑ بیچ میں آئے، آئندہ بھی ہم جیتیں گے ، انہوں نے کہا کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ بہتر انداز میں صفائی ستھرائی کا کام انجام دے رہا ہے ، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عید کے پانچ دنوں میں آلائشیں اٹھانے کا آپریشن کامیاب رہا، جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے نمائندوں نے ہمارے ساتھ مل کر کام کیا ، بلاول بھٹو کے واضح احکامات ہیں کہ ہم کراچی کے لیے کام کرتے رہیں گے ، کراچی والے اختیارات کی بات نہیں انتظامات کی بات دیکھنا چاہتے ہیں، میئر کراچی نے کہا کہ ضلع وسطی میں کئی تعمیراتی منصوبے مکمل کیے ہیں اور کئی آئندہ چند ماہ میں مکمل کر لیے جائیں گے۔ شاہراہ نور جہاں ، شاہراہ ہمایوں ، شاہراہ عالمگیر کی بری حالت تھی اب ان پر تیزی سے کام ہورہا ہے ،مینا بازار کے سامنے انڈر پاس بنانے کی حکومت سندھ نے منظوری دے دی ہے ، جس طرح لیاری کے ککری گرائونڈ میں ہم نے جدید اسپورٹس کمپلیکس بنایا ہے اسی طرح ضلع وسطی کے بختیاری یوتھ سینٹر کے لیے بجٹ میں میگا اسکیم منظور کی گئی ہے، اس سینٹر کو جدید اسپورٹس کمپلیکس میں تبدیل کریں گے ، فائیو اسٹار چورنگی پر سڑک کی تعمیرکا کام ہو رہا ہے ، ضلع وسطی کے عوام کی خدمت مزید بہتر طریقے سے کریں گے، ضلع وسطی کے انڈر پاسز میں پہلے مشکلات کا سامنا ہوتا تھا اب ان کو بھی بہتر کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ تفریق کی سیاست کو ختم کیا جائے، محبت ، کام اور ترقی کی سیاست کی جائے، شہر میں بلا تفریق کام کیا جائے گا ،میئر کراچی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی، میئر کراچی، ڈپٹی میئر اور وزیر بلدیات کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں ، اس عزم کا اعادہ کریں کہ ہم کراچی ، صوبہ سندھ اور پاکستان کی ترقی کے لیے ایک ساتھ ہوں، تقریب سے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے مینجنگ ڈائریکٹر امتیاز شاہ اور چینی کمپنی کی چیف ایگزیکٹو میڈم خدیجہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
| |
|
|
| |
Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
/
Webmail 2
/
1339 Executive Dashboard
|
|