Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    SLGO 2013  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Tentative Seniority List  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    Karachi Nallahs  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سول اسپتال میں اینٹی ریپ کرائسز سیل کا قیام قابل تعریف عمل ہے-  
     
  04-Aug-2023  
     
   
     
  میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ جنسی تشدد ہمارے معاشرے پر گہرا گھائو لگانے کا سبب بنتا ہے اور ہمارا فرض ہے کہ اس وحشیانہ عمل سے گزرنے والوں کے زخم پر مرہم رکھیں اور انہیں انصاف دلائیں، پولیس سرجن آفس سول اسپتال میں اینٹی ریپ کرائسز سیل کا قیام قابل تعریف عمل ہے، جس سے ایک انتہائی حساس اور سنگین مسئلے کو حل کرنے میں مدد ملے گی، حکومت سندھ شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ہر قسم کی مدد اور تعاون کی فراہمی جاری رکھے گی، یہ بات انہوں نے جمعہ کے روز پولیس سرجن آفس سول اسپتال کراچی میں محکمہ صحت سندھ اور اقوام متحدہ کے پروگرام برائے خواتین کے اشتراک سے سندھ کے پہلے اینٹی ریپ کرائسز سیل کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پرامریکی قونصل جنرل مس نکول ٹیریو، پارلیمانی ہیلتھ سیکریٹری سندھ محمد قاسم سومرو، فوکل پرسن اسپیشل کمیٹی برائے اینٹی ریپ قانون اسامہ ملک، اقوام متحدہ پروگرام برائے خواتین کے نمائندہ یونس خالد اور دیگر بھی موجود تھے، میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ آج کا دن اس اعتبار سے یادگار ہے کہ آج ہم صوبہ سندھ میں اینٹی ریپ کرائسز سیل کا افتتاح کررہے ہیں جوکہ تمام شہریوں کے حقوق اور ان کی عزت و ناموس کے تحفظ کے لیے ہمارے اجتماعی عزم کا مظہر ہے، اس سیل کے ذریعے معاشرے میں جنسی تشدد کے مسئلے سے نمٹنے اور اس صورتحال سے گزرنے والوں کو ان کا حق دلانے اور ان کے دکھ کا مداوا کرنے میں مدد ملے گی اور یہ ایک بہترین ریسورس سینٹر کے طور پر کام کرے گا، جس میں متاثرین کو طبی، نفسیاتی، قانونی امداد اور بھر پور مشاورت فراہم کی جائے گی، یہاں مردوں ، عورتوں اور خواجہ سراہوں کو میڈیکو لیگل سپورٹ فراہم ہوگی اور انہیں تحفظ کا احساس دلایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ شہریوں کی فلاح وبہبود کے لیے ہر قسم کے اقدامات کررہی ہے اور خصوصاً خواتین اور بچوں کے حقوق کے حوالے سے متعدد اہم اقدامات کئے گئے ہیں، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی قونصل جنرل نکول ٹیریو نے جنسی تشدد کے خلاف بین الاقوامی برادری کی حمایت اور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے حکومت سندھ اور اقوام متحدہ کے پروگرام برائے خواتین کی کوششوں کو سراہا انہو ںنے کہا کہ جنسی تشدد کوئی علاقائی نہیں بلکہ عالمگیر مسئلہ ہے جس پر مشترکہ کارروائی کی ضرورت ہے، پارلیمانی ہیلتھ سیکریٹری سندھ محمد قاسم سومرو نے کہا کہ سندھ حکومت جنسی تشدد کے خاتمے کا عزم رکھتی ہے اور اس حوالے سے متاثرین کو ہر قسم کی امداد فراہم کررہی ہے، اقوام متحدہ کے پروگرام برائے خواتین کے نمائندے یونس خالد نے کہا کہ اینٹی ریپ کرائسز سیل جنسی تشدد کا نشانہ بننے والوں کے لیے امید کی کرن ثابت ہوگا اور اس کے ذریعے معاشرے کے اس ناسور کو اُکھاڑ پھینکنے میں مدد ملے گی، تقریب سے فوکل پرسن اسپیشل کمیٹی برائے اینٹی ریپ قانون اسامہ ملک نے بھی خطاب کیا اور اینٹی ریپ قانون کی تشکیل اور اس پر عملدرآمد کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ آج ہم نے شہریوں کو انصاف اور تحفظ فراہم کرنے کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل حاصل کرلیا ہے اور یہ اینٹی ریپ کرائسز سیل سندھ حکومت کے اس عزم کا ثبوت ہے کہ جنسی تشدد کے خلاف جنگ پوری قوت کے ساتھ جاری رکھی جائے گی۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard