| |
|
|
| |
|
| |
|
| |
-
Mayor Karachi Barrister Murtaza Wahab has said that we have started to restore the splendor of the city, a jogging, walking and cycling track has been
-
Mayor Karachi Barrister Murtaza Wahab has said that there is no proposal to appoint an administrator in the municipal bodies of Karachi, the decision
-
Deputy Mayor Karachi Salman Abdullah Murad has said that the government is working on new projects to promote positive activities for the youth, a new
-
Mayor Karachi Barrister Murtaza Wahab has said that the minorities made great sacrifices along with Muslims in the establishment of Pakistan, the whit
-
Mayor Karachi Barrister Murtaza Wahab thanked People's Party Chairman Bilawal Bhutto Zardari, Sindh Chief Minister Syed Murad Ali Shah and Local G
|
|
|
|
|
|
|
| |
|
|
| |
|
|
|
|
|
|
|
|
|
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اولڈ کلفٹن کی تاریخی سڑک کا نام شاہراہ امام خمینی رکھ دیا ہے
|
|
|
|
|
|
|
|
04-Aug-2023
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہمسایہ ملک ایران کے ساتھ پاکستان کے گہرے تاریخی اور ثقافتی تعلقات ہیں جن میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اضافہ ہوا ہے، پاکستان کی ترقی میں ایران کے کردار کے معترف ہیں، تاریخی برادرانہ رشتے کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اولڈ کلفٹن کی تاریخی سڑک کا نام شاہراہ امام خمینی رکھ دیا ہے، افتتاحی تقریب میں شرکت پر ایرانی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں،مستقبل میں پاکستان اور ایران کے تعلقات میں مزید وسعت اور گرم جوشی آئے گی، یہ بات انہو ںنے جمعہ کے روز اولڈ کلفٹن کی سڑک کو امام خمینی سے منسوب کرنے کے موقع پر ایرانی وزیرخارجہ ڈاکٹر حسین عامر عبداللہیان کے ہمراہ شاہراہ امام خمینی کی تختی کی نقاب کشائی کے موقع پر کہی، تقریب میں ایرانی قونصل خانے کے عہدیدار اور دیگر افسران بھی بڑی تعداد میں موجود تھے جبکہ افتتاح کے موقع پر اولڈ کلفٹن سڑک کو ایران اور پاکستان کے پرچموں سے سجایا گیا تھا ،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اولڈ کلفٹن پر واقع کلفٹن گارڈن کو حضرت سلمان فارسی سے منسوب کیا جا چکا ہے، تاریخی اور ثقافتی رشتے کبھی ختم نہیں ہوتے بلکہ ان میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مضبوطی آتی ہے، ایران پاکستان کا برادر ہمسا یہ ملک ہے اور ایران نے مختلف شعبوں میں پاکستان کو قیمتی تعاون فراہم کیا ہے، صنعت و حرفت ، ٹرانسپورٹ، مواصلات، شہری ترقی اور دیگر شعبوں میں ایران کے تجربات اور ترقی سے پاکستان کو بہت زیادہ مدد مل سکتی ہے اور ہم اپنے شہروں اور قصبات کو بھی انہی خطوط پر ترقی دے سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان اہمیت کا حامل ہے، جس کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان پانچ سالہ تجارتی معاہدہ عمل میں آیا ہے اور ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین عامر عبداللہیان پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی دعوت پر پاکستان تشریف لائے ہیں، میئر کراچی نے کہا کہ سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 ء کے تحت بلدیہ عظمیٰ کراچی اپنی حدود میں واقع عوامی جگہوں اور راستوں کے نام بین الاقوامی شہرت یافتہ شخصیات کے نام سے منسوب کرنے کی مجاز ہے، خصوصاً ایسے ممالک کی شخصیات جن کے ساتھ پاکستان کے گہرے برادرانہ اور دوستانہ تعلقات ہیں کراچی میں واقع دیگر اہم سڑکوں اور شاہراہوں کو بھی نامور بین الاقوامی شخصیات سے منسوب کیا جاچکا ہے، جس کا مقصد ان کے کارناموں اور یاد کو آنے والی نسلوں کے لیے زندہ رکھنا ہے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
| |
|
|
| |
Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
/
Webmail 2
/
1339 Executive Dashboard
|
|