Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    SLGO 2013  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Tentative Seniority List  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    Karachi Nallahs  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے-  
     
  03-Aug-2023  
     
   
     
  میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے، ادارے کو مالی طور پر مستحکم کرنے کے لیے بجٹ میں دیئے گئے ریونیو اہداف ہر صورت حاصل کئے جائیں، سندھ حکومت کے جاری کردہ فنڈز پر کب تک کے ایم سی کو چلایا جائے گا، افسران کے ایم سی کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کا عزم کریں اور ماضی کو بھول کر بہتر مستقبل کے لیے کام کریں، یہ بات انہوں نے عبد القیوم خان کی سربراہی میں ملاقات کے لیے آنے والے آل سندھ آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ایم سی، ایم کیو ایم پاکستان کے 10 رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، سٹی کونسل میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر نجمی عالم، ضلع وسطی میں پیپلز پارٹی کے جنرل سیکریٹری دل محمد، میئر کراچی کے ترجمان برائے سیاسی امور کرم اللہ وقاصی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے، وفد نے میئر کراچی سے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے افسران و دیگر ملازمین کی ترقی اور ڈی پی سی سے متعلق بات چیت کی اور کہا کہ حالیہ بجٹ میں ہونے والا 35 فیصد اضافہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ملازمین کی تنخواہ میں لاگو کردیا جائے تاکہ وہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کا مقابلہ کرسکیں، میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ ملازمین کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے تاہم افسران بجٹ میں دیئے گئے اہداف حاصل کریں، گزشتہ سال مقررہ ہدف کے مقابلے میں ریکوری کی شرح مایوس کن تھی لیکن اس سال جو افسران بجٹ میں دیئے گئے ہدف میں پورا کرنے میں ناکام رہے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ادارے کے ریونیو کو بڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں اور اپنے فرائض کو احسن طریقے سے پورا کریں، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ریکوری سے متعلق تمام محکموں کے سربراہان خود سے وابستہ توقعات کو پورا کریں اور اپنے ماتحت عملے کو فعال کرکے ریونیو اہداف کا بروقت حصول یقینی بنائیں، میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے اسی وقت احکامات جاری کئے کہ قانون کے مطابق جن افسران و دیگر ملازمین کی ترقی کے معاملات پر کارروائی یا ڈی پی سی کی جانی ہے اسے فوری شروع کردیا جائے، اس موقع پر سٹی کونسل میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر نجمی عالم نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے بجٹ میں سال رواں کے لیے متعین کئے گئے ریونیو اہداف کو ہر دو ماہ بعد چیک کیا جائے گا اور جو افسران اس سلسلے میں مایوس کریں گے انہیں ہم سے بھی مایوسی کا سامنا ہوگا، آل سندھ آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ایم سی، ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کے اراکین انچارج عبدالقیوم، جوائنٹ انچارج فصیح احمد ملک، محمد احمد چاندنہ، رابطہ سیکریٹری محمد کامران، فنانس سیکریٹری شمس مسعودی، کمیٹی ممبران نوید خان، اکمل ڈار، معراج خان، مظہر رفیق، ندیم ہمایوں اور دیگر نے میئر کراچی کو یقین دلایا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی بہتری کے لیے کئے جانے والے اقدامات میں وہ ان کے ساتھ ہیں اور ادارے کی ترقی اور استحکام میں اپنا کردار اداکریں گے۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard